ستمبر2017 سے اب تک مجموعی طور پر 1141 ریویو لئے گئے

March 29, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عام تاثر یہی ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ڈی آر ایس پر ریویو لینے میں سب سے کمزور ہے لیکن ایک غیر ملکی ویب سائٹ کی تحقیق کے مطابق ستمبر2017سے اب تک مجموعی طورپر 1141 ریویو لئے گئے پاکستانی کرکٹ ٹیم اس معاملے میں سب سے بازی لے گئی۔پاکستان نے104ریویو لئے ان کی کامیابی کا تناسب 34.6فیصد رہا جبکہ 57.7فیصد فیصلے برقرار رہے انگلینڈ دوسرے نمبر پر رہا۔مجموعی جائزے کے مطابق ، امپائروں کے فیصلے کو ختم کرنے میں پاکستان سب سے زیادہ کامیاب رہا ہے۔ وہ 34.6٪ (104 میں سے 36)ریویو میں کامیاب رہا۔ انگلینڈ کی کامیابی کی شرح 32.4فیصد (176 میں سے 54) کے ساتھ ہے۔ تیسرےنمبر پر ویسٹ انڈیزہے۔ اس سلسلے میں سری لنکا بدترین ہے 23فیصد ہے۔پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹ میں کپتان سرفراز احمد تھے جبکہ آسٹریلیا،سری لنکا اور بنگلہ دہش کے خلاف کپتان اظہر علی تھے۔