برطانیہ، کورونا ہلاکتیں 1000 سے متجاوز، ایک دن میں سب سے زیادہ 260 اموات، دنیا بھر میں 28 ہزار سے زائد لقمہ اجل،چین نےووہان کھول دیا

March 29, 2020

لندن ،پیرس، کراچی(ایجنسیاں، رضاچوہدری) برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں ایک ہزار سے تجاوز کرگئیں۔ ڈیپارٹمنٹ فار ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک دن کے دوران میں ہی260متاثرین جان کی بازی ہار گئے۔یہ ایک دن کے دوران میں سب سے زیاہ اموات کا ریکارڈ ہے۔ ایک لاکھ20ہزار776مریضوں کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 17ہزار 89کا مثبت نتیجہ آیا ہے۔ پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد1427ہوگئی۔ ہلاکتیں بارہ ہوگئیں جبکہ 7کی حالت تشویشناک ہے،23افراد صحتیاب ہوگئے۔ادھر کورونا کے پہلے مرکز چینی صوبہ ووہان کے داخلی راستوں کو2ماہ بعد کھول دیا گیا ہے۔ چین میں مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں جبکہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے مجموعی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 98 ہزار جبکہ اموات 28ہزار 2 سو 44 تک پہنچ گئی ہے ۔چوبیس گھنٹے میں ستانوے ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں اور مجموعی طور پر ایک لاکھ تینتیس ہزار سے زائد صحت یاب ہو چکے ہیں۔اٹلی میں ایک روز میں 969 ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ بن گیا۔امریکا میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہوگئی، ایک لاکھ 4 ہزار 205 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 1701 ہلاک ہوچکے ۔امریکا دنیا میں کورونا کا سب سے بڑا مرکز بن گیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی تاریخ کے سب سے بڑے امدادی بل پر دستخط کر دیئے۔ اس میں موجود دو کھرب ڈالر کا پیکج عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے منظور کیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اٹلی میں چوبیس گھنٹے میں نو سو انیس افراد چل بسے اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد نو ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ چھیاسی ہزار سے زائد مریض ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں اٹلی کا دوسرا نمبر ہے۔چین میں کورونا وائرس کے 81,394 مریض رہ گئے ہیں جب کہ3295 متاثر ہیں۔ کورونا سے اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ پینسٹھ ہزار سے زائد لوگ متاثر ہیں۔جرمنی میں مریض 50 ہزار سے بڑھ گئے، فرانس میں دو ہزار کے قریب ہلاکتیں، بتیس ہزار سے زائد مریض ہیں۔خلیجی ممالک میں کورونا کیسز کی تعداد بتیس سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ سعودی عرب میں گیارہ سو سے زائد مریض ہیں جب کہ تین جاں بحق بھی ہوئے۔ مدینہ منورہ میں دو ہفتوں کے لئے 24 گھنٹے کرفیو رہے گا، عراق میں چالیس افراد چل بسے، ایران میں تئیس سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے اور بتیس ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یو اے ای کے اٹارنی جنرل نے احکامات جاری کیے ہیں کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا کے حفاظتی اقدمات کی خلاف ورزی پر 22 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔غیرضروری گھر سے نکلنے والوں پر 90ہزار روپے جرمانہ ہوگا، ماسک نہ پہننے اور مناسب فاصلہ رکھنے میں ناکام افراد پر پینتالیس ہزارجرمانہ ہوگا۔ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1427 تک جاپہنچی ہے جب کہ وائرس سے اب تک12افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ مریضوں میں 7 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 23 صحتیاب ہو گئے ہیں ۔سرگودھا میں کورونا وائرس میں مبتلا سترہ سالہ مریضہ جاں بحق ہو گئی، فیکٹری ایریامیں کورونا کےایک مریض کی تصدیق ہو گئی ،کراچی میں ڈیوٹی پر مامور پولیس افسر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولی کلینک کے ایک ڈاکٹر میں بھی کورونا کی تصدیق ہو گئی۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1408 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا کے 457 ، پنجاب میں 490، بلوچستان میں 133، خیبر پختونخوا میں 180، گلگت بلتستان میں 107، اسلام آباد میں 39 اور آزاد کشمیر میں 2 مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 3مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھر میں اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے جب کہ 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور 23 صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سندھ سے بھی تجاوز کرکے 490 تک جا پہنچی ہے جب کہ سندھ میں مریضوں کی تعداد 457 ہے، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد پنجاب کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ بن گیا ہے۔ منتقل ہوگیا ہے ۔