پنجاب،سینئر ڈاکٹروں کے کورونا وائرس پر بات کرنے پر پابندی عائد

March 29, 2020

لاہور ( جنرل رپورٹر ) محکمہ صحت پنجاب نے سینئر ڈاکٹروں کے کورونا وائرس پر بات کرنے پر پابندی عائد کردی ہے اور اس حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت کسی اسپتال کے ایم ایس، جامعات کے پرنسپل کورونا پر بات نہیں کریں گے،صوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن برسٹرنبیل احمداعوان نے پنجاب کی تمام میڈیکل یونیورسٹیزکے وائس چانسلرز، میڈیکل کالجزکے پرنسپلز، سپیشلائزڈہیلتھ انسٹی ٹیوشنز کے ہیڈز، ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات اورایڈمنسٹریٹرشیخ زیدہسپتال لاہور پربغیراجازت کوروناوائرس سے متعلق میڈیامیں کسی بھی قسم کی معلومات یابیان جاری کرنے پرپابندی لگادی۔