سعید آباد اورڈاکس سے دو افراد کی لاشیں ملیں

March 29, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سعید آباد اورڈاکس کے علاقے سے دو افراد کی لاشیں ملیں،تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے ماڑی پور سے ایک لاش کو ایمبو لینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شناخت 50 سالہ اکمل ثاقب کے نام سے ہوئی ، پولیس نے بتایا ہے کہ متوفی نیوی کا ملازم تھا، ڈاکٹرذ نے اپنی رپورٹ میں وجہ موت دل کو دورہ پڑنا بتائی ہے ، سعید آباد تھانے کی حدود گلشن مزدور میں یو سی آفس کے قریب سے ملنے والی 40سالہ شخص کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا،متوفی کی شاخت 40سالہ پرویز اختر کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق متوفی کی موت طبعی ہے۔