.سعودی عرب، میزائل حملہ ناکام بنادیا گیا

March 29, 2020

سعودی عرب کے دارالحکومت میں ریاض میں تین دھماکے سنے گئے

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر فوجی اتحاد نے میزائل حملہ نا کام بنا دیا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق بیلسٹک میزائل کو دوران پرواز ہی تباہ کر دیا گیا تھا جبکہ کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق فوری طور پر کسی نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریاض میں تین دھماکے سنے گئے ہیں۔