خیبر پختون خوا کی قرنطینہ اور آئسولیشن پالیسیاں جاری

March 29, 2020

ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ خیبر پختون خوا نے قرنطینہ اور آئسولیشن کے لیے الگ الگ پالیسی جاری کر دی۔

ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق قرنطینہ کا مطلب مشتبہ شخص کو 14 دن کے لیے دوسروں سے الگ رکھنا ہے، کورونا وائرس پھیلنے کے سبب کسی بھی شخص کو 14 دن کے لیے قرنطینہ کیا جا سکے گا۔

ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ 14 دن قرنطینہ پیریڈ گزرنے کے بعد علامات ظاہر نہ ہونے پر مشتبہ مریض کو کلیئر قرار دیا جائے گا، اگر 14 دن میں علامات ظاہر ہوں تو مشتبہ شخص کو 7 دن کے لیے آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔

ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کا مزید کہنا ہے کہ 7 دن بعد مریض کا ٹیسٹ کیا جائے گا، مثبت آنے پر دوبارہ آئسولیشن میں رکھا جائے گا، 5 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا اور وائرس کے خلاف مریض کا علاج جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیئے: ملک میں کورونا سے اموت 16 ہو گئیں

ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ محکمۂ صحت نے کورونا وائرس کے مشتبہ اور مصدقہ مریضوں کی پالیسی تمام اسپتالوں کو جاری کر دی،تمام اسپتالوں کے سربراہان کو پالیسی پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔