• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا مریض زیادہ ہیں، حالات بگڑتے دیکھ رہا ہوں: ڈاکٹر عطاء الرحمٰن

چیئرمین ٹاسک فورس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاء الرحمٰن کی میڈیا سے گفتگو


چیئرمین ٹاسک فورس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے کہا کہ حالات کو بگڑتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، کورونا وائرس کے مریضوں کا جو ڈیٹا آ رہا ہے وہ صحیح عکاسی نہیں کر رہا، مریضوں کی اصل تعداد زیادہ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ٹاسک فورس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے کہا کہ کورونا وائرس کے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ ڈرگس کا اگلے ہفتے سے جاوید اکرم کی نگرانی میں کلینیکل ٹرائل شروع کر دیا جائے گا، پاکستان میں کورونا کی ساخت سے متعلق 10 روز میں اندازہ ہو جائے گا۔

ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے کہا کہ کورونا پر اگر قابو پانا ہے تو زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے ہوں گے، یہ مرض آگ کی طرح پھیل رہا ہے، امریکا جیسے ملک نے اس کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان میں کورونا کے 1526 مریض

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ بغیر کسی مقصد کے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں انہیں جیلوں میں ڈالنا ہو گا، سخت اقدامات نہیں کیے گئے تو معاملہ خراب ہو سکتا ہے۔

چیئرمین ٹاسک فورس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ کرے کہ میری بات غلط ہو لیکن حالات مزید بگڑیں گے، حکومت کو فوری طور پر آئسولیشن سے متعلق سخت اقدامات کرنے چاہئیں اور ٹیسٹنگ کرنی چاہیے۔

تازہ ترین