آئی جی پولیس خیبرپختونخوا کا ڈرون کیمرے کے ذریعے مختلف مقامات کا جائزہ

March 29, 2020

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبرپختونخوا ثناءاللّٰہ عباسی نے پشاور کے مختلف مقامات کا ڈرون کیمرے کے ذریعے جائزہ لیا۔

آئی جی نے ڈرون کیمرے کے ذریعے پولیس کی جانب سے کیے گئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔

آئی جی کے پی کو نئی متعارف شدہ ٹیکنالوجی سےقرنطینہ سینٹروں کی حفاظتی اقدمات سے آگاہ کیا گیا۔

ڈاکٹر ثناللّٰہ عباسی نے پولیس کے ڈیوٹی پوائنٹس مختلف مارکیٹس اور بازاروں کی صورتحال کا بھی جائز ہ لیا۔

آئی جی کے پی نے سرویلینس چپ اور ڈرون کیمرے کے استعمال کے تجربے کو سراہا۔

اس موقع پر ثنااللّٰہ عباسی کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی سے ناگہانی آفات اور جنگی صورتحال میں بھرپور استفادہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس پر چیک اینڈ بیلنس بھی رکھا جا سکتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سرویلینس چپ اور ڈورن کیمرے کے استعمال کو صوبے کے دیگر حصوں میں بھی وسعت دی جائے۔