شہباز شریف سیاست کو کورنٹائن میں لے جائیں، فردوس اعوان کا مشورہ

March 29, 2020

شہباز شریف سیاست کو کورنٹائن میں لے جائیں، فردوس اعوان کا مشورہ

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو سیاست کورنٹائن میں لے جانے کا مشورہ دے دیا۔

میڈیا بریفنگ کے دوران فردوس اعوان نے اپوزیشن لیڈر پر تنقید کی اور کہا کہ آپ گھر پر سکون سے بیٹھے ہیں، آپ ڈاکٹروں پر انگلی نہ اٹھائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف صاحب آپ سیاست کو کورنٹائن میں لے جائیں، بہتر تجاویز دے سکتے ہیں تو دیں۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ عوام آپ کو مسترد کرچکے ہیں، جس صوبے میں عوام نے جن لوگوں کو منتخب کیا ہے، انہیں کام کرنے دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان مشکل مرحلے سے گزر رہا ہے، قیادت عوام کے ساتھ کھڑی ہے، اس مصیبت سے کوئی بھی حکومت اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتی۔

فردوس اعوان نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کو شکست دینے کےلیے عوام کی یکجہتی اور یکسوئی، تمام اداروں کا جرات مندانہ انداز میں تیار حکمت عملی کو آگے بڑھانا اہم ہے۔

انہوں نے وزیراعظم نے کور کمیٹی کے سامنے صوبوں حکومت کے اقدامات کو رکھا اور متاثرین کے بارے میں بتایا اور حفاظتی اقدام کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے پر زور دیا۔