استنبول میں پھنسے 190 پاکستانی مسافر اور کراچی کی تنہا طالبہ پریشان

March 30, 2020

استنبول میں پھنسے 190 پاکستانی مسافر اور کراچی کی تنہا طالبہ پریشان

کراچی (افضل ندیم ڈوگر ) دنیا کے مختلف ممالک اور ترکی سے ترکش ایئر لائن کے ذریعے پاکستان کا سفر کرنے والے لگ بھگ 190 پاکستانی استنبول میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں اب استنبول میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث مزید پریشانی کا سامنا ہے۔ ان مسافروں میں کافی تعداد پاکستانی طالب علموں کی بھی ہے جو دنیا بھر میں جاری اس مشکل صورتحال میں جلد از جلد پاکستان پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔