کیمبرج یونیورسٹی،Oاور Aلیول طلبا کو امتحان کے بغیر پاس کرنیکا اصولی فیصلہ

March 30, 2020

کراچی( سید محمد عسکری) دنیا بھر میں کورونا کی وبا اور لاک ڈائون کی صورتحال کے پیش نظر کیمبرج یونیورسٹی نے اپنے او اور اے لیول کے طلبا کو امتحان کے بغیر اگلی جماعت میں بھیجنے/ پاس کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مسرور شیخ نے جنگ کو بتایا کہ اگر پاکستان میں بھی کورونا سے حالات شدید متاثر ہوئے تو امکان ہے کہ یہاں بھی طلبا کو اگلی جماعتوں میں بھیج دیا جائے۔

پہلے کیمبرج یونیورسٹی نے کہا تھا کہ جو طلبا مئی میں امتحان نہ دیں وہ اکتوبر کے امتحانات میں شریک ہوجائیں تاہم اب انہوں نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ورک شیٹ یا اسکول کارکردگی کی بنیاد پر اگلی جماعتوں میں بھیجنے یا پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

انہوں نے بتایا کہ ان کے علم میں آیا ہے کہ متحدہ ارب امارات میں اس پر عمل بھی شروع کردیا گیا ہے یو اے ای کے وہ طلب جو اسکول بند ہونے کے باعث پاکستان آچکے ہیں انہیں کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے کہا گہا ہے کہ اب وہ ورک شیٹ اور اسکول ورک کی بنیاد پر آگے جائیں گے یا پاس کردیئے جائیں گے۔

اس سلسلے میں انہیں ای میل پر ورک شیٹ بھیجی گئی ہے اور کہا گیا کہ یہ کام کرکے بھیجیں جس کی بنیاد پر انہیں اگلی جماعتوں میں بھیج دیا جائے گا۔