دنیا کے معمر ترین شخص نے خود ساختہ تنہائی میں اپنی 112 ویں سالگرہ منا ئی

March 30, 2020

لندن(پی پی آ ئی)دنیا کے معمر ترین شخص نے اتوار کے روز برطانیہ میں اپنی 112 ویں سالگرہ خود ساختہ تنہائی میں منا ئی۔غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق دنیا کے معمر ترین سابق ٹیچر اور انجینئر باب ویٹن جن کا تعلق جنوبی انگلینڈ کے علاقے ہیمپشائر سے ہے نے اپنی 112ویں سالگرہ تنہا ئی میں منائی۔ وہ 1908میں پیدا ہوئے تھے۔باب ویٹن 1918میں پھوٹنے والی بیماری ہسپانوی فلو میں بھی محفوظ رہے جس نے تقریباً پانچ کروڑ افراد کی جان لی تھی۔اب وہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں ہیں۔وہ کہتے ہیںسب کچھ منسوخ ہوگیا ہے نہ کوئی آئے گا نہ کوئی جشن ہوگا۔گذشتہ سال انھوں نے اپنے کئی دوستوں کے ساتھ اپنی 111ویں سالگرہ منائی لیکن اس مرتبہ ان کی سالگرہ سادگی سے ہی گزرے گی۔