تھائی لینڈ کے بادشاہ نے اپنے اور اپنی کنیزوں کے قرنطینہ کیلئے جرمنی کا مہنگا ترین ہوٹل بک کرالیا

March 30, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس سے بچنے کیلئے سماجی قطع تعلق (سوشل ڈسٹنس) اختیار کرتے ہوئے تھائی لینڈ کے بادشاہ نے جرمنی کے جنوبی حصہ میں انتہائی مہنگا اور وسیع و عریض ہوٹل بُک کرالیا ہے جہاں وہ اپنے وفد اور 20؍ کنیزوں کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں۔ بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن نے باواریا صوبے میں سونینبشل گرینڈ ہوٹل بک کرایا ہے۔ جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، 67؍ سالہ بادشاہ پورا ہوٹل بک کرانے کیلئے مقامی انتظامیہ سے اجازت نامہ حاصل کیا ہے۔