بینکاک سے آنیوالے 170مسافروں کاکورونا ٹیسٹ نیگیٹیو، انتظامیہ نےگھرجانےکی اجازت دیدی

March 30, 2020

بینکاک سے آنیوالے 170مسافروں کاکورونا ٹیسٹ نیگیٹیو

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) بینکاک سے اسلام آباد آنے والے 170مسافروں کاکورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آنے پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تمام مسافروں کو گھروں کو جانے کی اجازت دے دی ہے ۔ مسافر رات کو پرواز ٹی جی 349 پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تھے ، تمام مسافروں کے نمونے حاصل کرکے انہیں ہوٹلز منتقل کیا گیا تھا، مسافروں نے بہترین انتظامات پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔