جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی ،4ملزم گرفتار، 2پستول، رائفل و ایمونیشن برآمد

March 30, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے4 ملزموں کوگرفتار کرکے 2پستول30بور، ایک رائفل 44بورمعہ ایمونیشن برآمدکرکے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ تھانہ روات پولیس نے محمد حمزہ سے پستول 30بور معہ 3گولیاں ، جنت گل سے پستول 30بور معہ 3روند ، تھانہ بنی پولیس نے محسن رضا سے رائفل 44بور معہ 4روند ، تھانہ بنی پولیس نے سید شعیب علی سے 200گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔