سینئرڈاکٹروں نے جونیئرزکو فری کوروناکٹس فراہم کرناشروع کردیں

March 30, 2020

لاہور ( جنرل رپورٹر )کورونا سے لڑنے کے لئے سینئر ڈاکٹرز کے ایک گروپ نے ینگ ڈاکٹرز کو فری کورونا کٹس فراہم کرنا شروع کر دی۔فاطمہ جناح میڈیکل کالج 96 بیج کے ڈاکٹرز کورونا وائرس سے نمنٹے کے لئے عملی طور پر میدان میں آنے اور اپنے جونیئر ڈاکٹرو ں کے تحفظ کے لئے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایف جے 96 کے ڈاکٹرز نے ہسپتالوں میں کام کرنے والے ینگ ڈاکٹرز کو لیول 1 اور 2 کی کورونا کٹس مفت فراہم کرنا شروع کر دی ہیں ۔ ڈاکٹرزکورونا کٹ کمپین نامی فیس بک پیج پر رابطہ کر کےلے سکتے ہیں ۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نازک صورت حال میں یہ کورونا کٹس ان کے لئے مددگار ثابت ہوں گی ۔ایف جے 96 ڈاکڑز کی گروپ لیڈر ڈاکٹر ثمینہ توفیق کا کہنا ہے کہ حکومت پر پریشر کم کرنے کے لئے ہم اپنے نوجوان ڈاکٹرز کے لئے یہ کٹس تقسیم کر رہے ہیں ۔ کٹ میں فل ڈریس سوٹ، ہینڈ سینیٹائزر، ہیڈ شیلڈ، گلوز اور فیس ماسک شامل ہے جبکہ ڈاکٹر ثمینہ کا کہنا ہے کہ یہ ڈسپوزایبل کٹ کلورین کے محلول سے دھونے کے بعدایک سے دو مرتبہ پہنی جا سکتی ہے ۔ کورونا کٹ کمپین پر موجود ایک فارم پر کر کے لی جاسکتی ہیں جبکہ اب تک لاہور، جھنگ اور گجرات میں 2000 کٹس فراہم کی جا چکی ہیں ۔