نواز شریف کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور

March 30, 2020

لاہوراحتساب عدالت کی جانب سے نوازشریف،مریم نوازاوریوسف عباس کو عدالت میں ریفرنس دائرہونےتکحاضری سےاستثنا د ے دیا ہے ۔

لاہور احتساب عدالت میں چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے کی، اس دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے حاضری سے معافی کی درخواست دائر کی گئی۔

لاہوراحتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت میں ریفرنس دائر ہونے تک سابق وزیر اعظم نوازشریف، مریم نواز اور یوسف عباس کو حاضری سے استثنا دے دیا، عدالت کی جانب سے ریمارکس میں کہا ہے کہ جب ریفرنس دائر ہوگا تو ملزمان کو طلب کیا جائےگا۔

لاہوراحتساب عدالت میں سماعت کے دوران شریف خاندان کے وکیل کا کہنا تھا کہ نوازشریف، مریم نواز اور یوسف عباس کی ہائیکورٹ سےضمانت منظور ہوچکی ہے، نیب کی جانب سے ابھی تک ریفرنس دائر نہیں کیا گیا جبکہ ریفرنس دائر ہونے تک عدالت کے سامنے کوئی کارروائی زیر سماعت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حاضری سےمعافی کی درخواست محمد نواز ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف کی صحت ابھی تک خراب ہے، بیرون ملک ڈاکٹرز نے نواز شریف کو مکمل صحت یاب قرار نہیں دیا ہے۔