بھارت،ٹرین کے ڈبے آئسولیشن وارڈ میں تبدیل

March 30, 2020

بھارت کے محکمہ ریلوے نے ملک بھر میں ٹرین سروس بند ہونے کے بعد ڈبوں کو آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کردیا۔

محکمہ ریلوے نے ٹرین کے ڈبوں کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کر کے حکومت کو پیشکش کی کہ وہ یہاں کوروناکے مریضوں کو منتقل کرسکتی ہے۔

بھارت میں لاک ڈاؤن اور ہر قسم کی ٹرانسپورٹ بند ہونے کے بعد ٹرینیں اس وقت اسٹیشنز پر ناکارہ کھڑی ہوئی ہیں، محکمہ ریلوے نے اعلان کیا کہ ایسے وقت میں یہ ان ٹرینوں کو کام میں لیا جائے گا۔

ایک ٹرین میں 1000 بستروں پر مشتمل قرنطینہ سینٹر قائم کیا جائے گا جس میں تمام طبی سہولیات اور ڈاکٹرز موجود ہوں گے۔