‏کورونا، آسٹریلوی کرکٹرز کےسینٹرل کنٹریکٹ تاخیرکا شکار

March 30, 2020

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جہاں دنیا بھر میں کھیلوں کے شیڈول متاثر ہو رہے ہیں وہیں آسٹریلوی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کے اعلانات بھی تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے سبب ‏آسٹریلوی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ اور کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ایک ماہ کی تاخیر سے کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر یقینی مالی صورتحال کے باعث اب اعلان اپریل کے آخر میں متوقع ہے جبکہ کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے کی آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن نےحمایت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے مرد و خواتین کھلاڑیوں کےسینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرنا ہے جبکہ اس وقت کرکٹ آسٹریلیا کو مالی مسائل کا سامنا بھی ہے۔