کورونا وائرس کی آگاہی کا کام شروع کردیا ہے، سراج الحق

March 30, 2020

کورونا وائرس کی آگاہی کا کام شروع کردیا ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث تمام تنظیمی امور چھوڑ کر عوام میں آگاہی کا کام شروع کردیا ہے۔

لاہور کے نجی اسپتال میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کورونا کے مشتبہ مریضوں کے لیے نجی اسپتال میں آئسولیشن وارڈ قائم کردیئے گئے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ امریکا کہہ رہا ہے ممکن ہے اگست تک وبا پر قابو پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے بڑے ممالک کورونا وائرس کی وبا کا شکار ہیں، اٹلی کی سڑکوں پر تمام مذاہب کے لوگ رب کائنات کےحضور سربسجود ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں توبہ استغفار کرنا چاہیے، جبکہ لاک ڈاؤن کے ملک میں اچھے اثرات آرہے ہیں۔