ضرورت پڑی تو پارلیمانی کانفرنس بلاسکتے ہیں، شبلی فراز

March 31, 2020

قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو دوبارہ پارلیمانی رہنماؤں کی کانفرنس بلائی جا سکتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کانفرنس سے غلطیوں کی نشاندہی ہوسکے گی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اگر پارلیمانی رہنماؤں کی کانفرنس بلائی گئی تو (ن) لیگ اس میں شرکت کرے گی۔