نیوہیم،40سالہ عورت کے قتل میں ایک شخص چارج

March 31, 2020

لندن (پی اے) نیو ہیم ایسٹ لندن میں چاقو سے شادیکا محسن کو قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو چارج کر دیا گیا۔ دو بچوں کی ماں 40سالہ شادیکا محسن کو ماہ رواں کے اوائل میں نیو ہیم ایسٹ لندن میں قتل کر دیا گیا تھا، جو آلٹمور ایونیو ایسٹ ہیم میں19 مارچ کو چاقو کےحملے میں زخمی ہو گئی تھی اور ہسپتال میں زخموںؒ کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی تھی۔ میٹروپولیٹن پولیس نے مرڈر انویسٹی گیشن کا آغار کر دیا اور اتوار کو لائم ہائوس کے ایڈلانی بیپو کو چارج کر دیا گیا۔ 28 سالہ ملزم کو ٹیمز مجسٹریٹس کوررٹ میں پیش کیا جائے گا۔