یورپ کے تجارتی اداروں کو مالی مشکلات کا سامنا

March 31, 2020

برلن(پی پی آئی) یورپ میں مالیاتی اور تجارتی اداروں کو کو کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد مالی مشکلات کا سامنا ہے اور ان کاروباری کمپنیوں نے مالی رکاوٹوں کو عبور کرنے کیلئے بینکوں کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔ جرمنی میں بینکوں کی جانب عمومی طور پر انتہائی کم شرح ورنہ پھر بغیر بھاری اضافی سود کے قرضے فراہم کیے جاتے تھے لیکن کورونا وائرس کے بعد کاروباری اداروں اورتجارتی کمپنیوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ مشکلات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھ رہی ہیں موقر جرمن اخبار زْوڈ ڈوئچے سائٹنگ کی رپورٹ کے مطابق مالی مشکلات سے دوچار کمپنیاں اس بحرانی دور میں بینکوں کی جانب دیکھ رہی ہیں۔ اخبار کی رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے کہ بینکوں نے ایسی کمپنیوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک فیصد سالانہ شرح سود پر رقوم دینے کا سلسلہ کا شروع کر دیا ہے اس بحرانی دور میں جرمن بینکوں کی جانب سے دس ہزار یورو سرمایہ لینے پر سالانہ بنیاد پر محض1.5 فیصد سود وصول کیا جائے گا۔ بینکوں میں رقوم جمع کرانے والوں کیلئے ششماہی بنیاد پر 0.5 فیصد سود بینک ادا کرنے کی پیشکش کی گئی ۔