عصبیتوں کا وائرس کورونا سے زیادہ مہلک ہے، حامد موسوی

March 31, 2020

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ عصبیتوں کا وائرس کورونا سے زیادہ مہلک ہے۔ آفتوں کے بیچ نفرتیں بھڑکانے والے انسانیت کے مجرم ہیں۔ افغانستان کا امن دہشت گردوں پر بھارتی سرمایہ کاری کی موت ہے۔ اقوام متحدہ صیہونی و شیطانی قوتوں کے ہاتھوں یر غمال بن چکی ہے ۔ کورونا وبا میں امت مسلمہ کی سب سے بڑی پناہ گاہ دعا ہی ہے ، عالم اسلام کو امام زین العابدینؓ کے عزم و استقلال کو مشعل راہ بنانا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ ولائے محمد ؐ و آل محمد ؐ کی مناسبت سے حضرت امام زین العابدینؓ کے یوم ولادت کے موقع پر محفل دعا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ظالم طاقتوں نے کمزور اقوام کا جینا حرام کردیا ہے پوری دنیا کربلا کا منظر پیش کررہی ہے اس وقت دنیا و کورونا وائرس کا سامنا ہے اسکے باوجود کشمیر دنیا کے طویل ترین کرفیو کی زد میں ہے ۔