حکومت پر تنقید میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کا سبب ہے، ارباب فاروق جان

March 31, 2020

پشاور (نیوز ڈیسک)جمعیت علماء اسلام پی کے 75 کے امیر ارباب محمد فاروق جان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نیب کے ذریعے صرف اپوزیشن کے خلاف مقدمات بنا رہی ہے اور میر شکیل الرحمن کی گرفتاری بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ان کی گرفتاری کی اصل وجہ کرپشن نہیں بلکہ میڈیا کے ذریعے حکومت پر تنقید کرنا ہے، ایسے تمام نیوز اینکرز اور میڈیا سربراہان کو لگام دینے کے لئے حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔