تاجروں کو ٹیکسوں میں چھوٹ اور مراعات دی جائیں‘ سرحد چیمبر

March 31, 2020

پشاور (لیڈی رپوٹر) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے صوبائی حکومت کی جانب سے 5 ارب روپے کے ٹیکس ریلیف پیکیج کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا کے وباء سے شدید متاثر چھوٹے ودرمیانے درجے کے کاروبار سمیت سمال انڈسٹریز اور تاجروں کو بھی مذکورہ پیکیج کے تحت ٹیکسوں میں چھوٹ اور مراعات دی جائیں۔ انہوں نے گذشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے اعلان کردہ 5 ارب روپے ٹیکس ریلیف پیکیج کے تحت سمال انڈسٹریز اور تاجروں کو بھی ایک کروڑ روپے تک بلا سود قرضے دیئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ کورونا وباء کے پیش نظر بازاروں اور مارکیٹوں کو بندش کے باعث تاجروں کا کاروبار شدید متاثر ہورہا ہے اس لئے انہیں بھی صوبائی حکومت کے مذکورہ مالیاتی ریلیف پیکیج کے ذریعے گرانٹ‘ بلا سود قرضے کی فراہمی اور ٹیکسوں میں فی الفور چھوٹ دی جائے۔انہوں نے تاجروں کو بے جا تنگ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ تاجروں کوقانون کے مطابق جو دکانیں اور مارکیٹیں ہیں انہیں کھولنے کی اجازت دی جائے اور رخنہ اندازی نہ کی جائے۔انہوں نے کہاکہ چھو ٹے اور در میانے در جے کے انڈسٹریزاور کار خا نو ں حا لیہ کورو نا وائرس کی و جہ سے شدید نقصا نا ت کا سا منا کر رہے ہیں