مریم اورنگزیب کا میرجاوید رحمٰن کے انتقال پر اظہار تعزیت

March 31, 2020

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میرجاویدرحمٰن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے چیئرمین ، پرنٹر اور پبلشر جنگ گروپ میر جاوید رحمٰن کےانتقال پراظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر جاویدرحمٰن نے اپنے والد میر خلیل الرحمٰن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شاندار خدمات انجام دیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میرجاویدرحمٰن کی صحافت، جمہوریت، آئین وقانون، عوام کے لیے خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اللّٰہ تعالی مرحوم کوجنت عطا فرمائے اور اہلخانہ کو صبرجمیل دے، آمین۔

واضح رہے کہ صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے بھی چیئرمین، پرنٹر اور پبلشر جنگ گروپ میر جاویدرحمٰن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔