کورونا مریضوں کیساتھ مجرموں جیسا برتاؤ ہورہا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

March 31, 2020

کورونا مریضوں کیساتھ مجرموں جیسا برتاؤ ہورہا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کے ساتھ مجرمان جیسا برتاؤ ہورہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہبعض علاقوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کے ساتھ ملزموں یا مجرموں جیسا برتاؤ ہوتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا کرنے کا نتیجہ یہ ہوگا کہ کورونا کے مثبت ٹیسٹ والے افراد چھپ جائیں گے اور یہ بیماری کے پھیلاؤ کا باعث بنے گا۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے درخواست کی کہ کورونا کے مریضوں کا خیال رکھنا چاہیے۔