امریکا ،چرچ میں سیکڑوں لوگوں کو جمع کرنے والا پادری گرفتار

April 01, 2020

واشنگٹن(نیوز ایجنسی) امریکی ریاست فلوریڈا میں حکام نے ایک بڑے چرچ کے پادری کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے پابندی کے باوجود چرچ میں سیکڑوں لوگوں کو عبادت کی غرض سے جمع ہونے دیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں روڈنی ہاورڈ براؤن نامی پادری کو گزشتہ روز غیر قانونی طور پر سیکڑوں لوگوں کو ایک جگہ جمع کرنے اور ہیلتھ ایمرجنسی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا۔کورونا وائرس کے پیش نظر اس وقت حکام نے لوگوں کے گھروں میں رہنے کی تاکید کر رہے ہیں جبکہ ایسے میں اتنے بڑے اجتماع پر امریکی حکام نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔