میر جاوید رحمٰن کی وفا ت پر ممتاز شخصیات کا اظہار افسوس

April 01, 2020

میر جاوید رحمٰن کی وفا ت پر ممتاز شخصیات کا اظہار افسوس

جنگ گروپ کے چیئرمین اور پبلشر میر جاوید رحمٰن کے انتقال پر ملک کی ممتاز شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے، جبکہ سیاسی، مذہبی، کاروباری شخصیات اور صحافیوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

ممتاز شخصیات کا کہنا ہے کہ میر جاوید رحمٰن کی صحافت کے شعبے میں ناقابل فراموش خدمات ہیں۔

اپنے پیغام میں اہم شخصیات نے کہا کہ میر جاوید رحمٰن نے والد کی علمی و قلمی میراث کو شاندار انداز میں نبھایا، میر جاوید رحمٰن کے خاندان کا میڈیا کو اہم ستون بنانے میں بڑا کردار ہے۔میر جاوید رحمٰن کی قائدانہ صلاحیتوں سے جنگ گروپ نے صحافتی اقدار کی نئی جہتیں شروع کیں، کئی منازل طے کیں، مرحوم نے جنگ گروپ کو عوامی اعتبار اور پسندیدگی کی سند دلائی اور اپنی پوری زندگی صحافت کے مشن میں صرف کی۔

میر جاوید رحمٰن پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے، وہ کئی روز سے اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے تھے۔