کورونا: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا مستحق ایتھلیٹس کی مدد کا فیصلہ

April 01, 2020

کورونا وائرس کی وجہ سے مُلک میں لاک ڈاؤن کے سبب پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے مستحق ایتھلیٹس کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صدر عارف حسن کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن حکومتی اقدامات کا ساتھ دے گی۔

ایک بیان میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن نے بتایا کہ موجودہ صورتحال کے سبب ایسوسی ایشن مستحق ایتھلیٹس کی فہرست تیار کررہی ہے تاکہ اُن کی مدد کی جاسکے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن اپنے پلیٹ فارم سے کورونا وائرس کی آگاہی مہم بھی چلائے گی، اس کے علاوہ وفاقی اور لوکل گورنمنٹ کی تمام تر ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔

عارف حسن نے بتایا کہ پی او اے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی، اس کے علاوہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں کام کرنے کے لیے رضاکاروں کی فہرست بھی بنائی جارہی ہے۔