بیرون ملک سے آنےوالے مسافروں کا مکمل ٹیسٹ ہوگا، غلام سرور

April 01, 2020

وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے واپس آنے والے مسافروں کا مکمل ٹیسٹ ہوگا، ٹیسٹ کرنے پر مثبت نتائج آئے تو مسافروں کو قرنطینہ میں رکھاجائیگا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایسے پاکستانی جن کے ویزے کی معیاد ختم ہورہی ہو وہ پہلی ترجیح ہوں گے۔ کل سے بیرون ملک فلائٹ آپریشن شروع ہورہاہے، پہلی فلائٹ کراچی اور دوسری لاہور سے پرواز کرے گی۔ ایک پرواز استنبول میں پھنسے پاکستانیوں کوبھی لے کر آئےگی۔

غلام سرور خان نے کہا کہ تمام بیرون ملک سے آنے والی پروازیں اسلام آباد لینڈ کریں گی۔