افغان عمل پر مذاکراتی ٹیم کے اعلان پر پاکستان کا خیر مقدم

April 01, 2020

پاکستان نے افغانستان کی طرف سے افغان عمل کے حوالے سے مذاکراتی ٹیم کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ اس عمل سے انٹرا افغان مذاکرات کی راہ ہموار ہو گی۔

عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ افغان قیادت کی طرف سے مفاہمتی عمل کے لیے یہ اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدہ افغان امن عمل کیلئے بہترین موقع ہے جبکہ افغان قیادت مل کر اتحاد کے ساتھ ملکی مفاد میں اس سے مستفید ہو سکتی ہے۔