عوام احتیاطی تدابیر سے مہلک وائرس سے بچ سکتے ہیں ، نیاز محمد

April 02, 2020

پشاور (نیوز ڈیسک) تنظیم نوجوانان سربند پشاور کے جنرل سیکرٹری نیاز محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت گائیڈ لائن دے چکی ہے ۔ بچائو کیلئے حضور ؐ کے ارشاد پر عمل کریںاور عوام عملی کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کورونا سے بچائو کیلئے گھروں سے کم نکلے ، کورونا سے ڈرنا نہیں اس کا مقابلہ کرنا چاہئے۔ گندگی کو نہ پھیلائیں اور ماحول کو صاف و ستھرا رکھیں جبکہ عوام حکومت ، ضلعی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر رضوانہ ڈار کیساتھ تعاون کریں اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی نہ کریں اور پبلک گیدرنگ سے گریز کریں حکومت تمام وسائل کو بروئے کار لا کر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔ حکومت پولیو ورکرز کے ذریعے گھر گھر راشن تقسیم کریں کیونکہ ان کو غریب اور مالدار کا صحیح پتہ ہوتا ہے بلکہ ان کو یہ بھی پتہ ہوتا ہے کہ اس گھر میں کتنے لوگ ہیں ۔ عوام اس موذی مرض سے صرف احتیاطی تدابیر سے بچ سکتے ہیں۔