طبی اور سیکیورٹی اہلکاروں سے اظہار یکجہتی، وارنر نے سرمنڈھوا دیا

April 02, 2020

کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے والے طبی اور سیکیورٹی اہلکاروں سے اظہار یکجہتی کیلیے ڈیوڈ وارنر نے سرمنڈھوا دیا۔

آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سر کے بال شیو کرتے نظر آرہے ہیں اور ساتھ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کیخلاف اگلے محاذوں پر موجود ان لوگوں کی سپورٹ کیلئے ایسا کررہا ہوں اور ڈیبیو کے بعد پہلا موقع ہے کہ میں نے سارے بال منڈھوا دیئے ہیں۔


ڈیوڈ وارنر نے ویرات کوہلی، اسٹیون سمتھ، اور ساتھی کھلاڑیوں کو نامزد کرتے ہوئے انہیں بھی دوسروں کی بقا کیلئے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گنجا ہونے کا چیلنج دیا ہے۔