پی آئی اے کی برطانیہ کےلیے خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری

April 02, 2020

پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔

شیڈول کے مطابق پی آئی اے اسلام آباد سے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کیلئے8 پروازیں آپریٹ کرے گی، یہ خصوصی پروازیں تین اپریل سے پانچ اپریل کے درمیان چلائی جائیں گی۔

پی آئی اے کی تمام پروازیں پاکستان سے مسافروں کو لیکر روانہ ہوں گی۔ کچھ پروازیں مسافروں کو برطانیہ چھوڑ کر خالی واپس آئیں گی۔

اس حوالے سے سی اے اے نے ہدایت کی ہے کہ تمام مسافروں کی بھی مکمل کورونا وائرس اسکریننگ کی جائے۔