جونیئر وکلا کی مالی معاونت کیلئے فنڈز کا اجرا کیا جائے،بلوچستان بار کونسل

April 03, 2020

کوئٹہ(آئی این پی) بلوچستان بار کونسل نے ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جونئیر وکلا کی مالی معاونت کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف جسٹس بلوچستان جو چیئرمین وکلا ویلفئیر فنڈز ہیں کو تحریری مراسلہ جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت بلوچستان بارکونسل اسپیشل گرانٹ اور چیف جسٹس بلوچستان چیئرمین وکلا ویلفئیر فنڈز فوری طور جونئیر وکلا کیلئے مالی معاونت کرنےکے فنڈز کا اجرا کرے۔ بیان میں کہا کہ ملک میں لاک ڈاون کی وجہ سے جہاں ہزاروں لوگ بے روزگار ہوئے ہیں وہاں جونئیر وکلا معاشی مشکلات سے دوچار ہیں جن کی مالی معاونت کیلئے بلوچستان بار کونسل نے مراسلہ جاری کیا ہے اور اس کے علاوہ بار کونسل نے جونیر وکلا کی معاشی مشکلات کے حوالے سے تحریری طور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان جو وہ خود وکلا سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ بار کونسل کے نمائندے بھی ہیں جن کے فرائض منصبی میں شامل ہے کہ وہ حکومت اور عدلیہ کے علاوہ وکلا کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار اداکریں جیسا کہ دوسرے صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز اپنا کردار اداکر رہے ہیں ۔اس سلسلے میں جونئیر وکلا اور کورٹ کلرکس کے موجودہ لاک ڈاون اور کورونا کی وجہ سے مالی مشکلات کے شکار ہیں ۔ بیان میں مطالبہ کیا کہ حکومت وکلا کیلئے اسپیشل گرانٹ اور چیف جسٹس بلوچستان چیئرمین وکلا ویلفئیر فنڈز جونئیرز وکلا کی مالی معاونت کے لیے فنڈز کا اجرا کریں۔