مقدمہ منشیات اور امانت میں خیانت کے ملزمان کی ضمانتیں

April 03, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔ملزم فرحان چند کے خلاف پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے 180گرام چرس برآمد ہونے کا مقدمہ درج کیا تھا ۔دریں اثناء ایڈیشنل سیشن جج نے امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور کر لی،ملزم عبدالطیف کے خلاف جہانگیر نے تھانہ شاہ رکن عالم میں مقدمہ درج کرایا کہ ملزم نے بطور امانت رکھوائی ہوئی رقم میں خیانت کی ہے پولیس اسے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔