پھولوں اور پودوں کے خریدار کم‘سریوں کے مالکان پریشان

April 03, 2020

پشاور (وقائع نگار)کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نے جہاں شہریوں کو محصور کردیا ہے اور زندگی متاثر کر دی ہے وہی اس کا اثر موسم بہار پر بھی پڑ گیاہے پھولوں اور پودوں کے خریدار کم پڑنے سے نرسریوں کے مالکان پریشان ہونے لگے اورحکومت سے تعاون کی اپیل کردی ہے موسم بہار نے تو اپنا رنگ جما دیاہے اور کلیوں سے پھول نکل آئے ہیں لیکن کورونا وائرس نے سہانے موسم کا رنگ بھی پھیکا کر دیاہے اور لاک ڈائون کے باعث ترناب فارم پشاورسمیت دیگر علاقوں میں قائم نرسریوں میں پھولوں اور پودوں کے خریدار نہ ہونے کے برابر ہے نرسری فارم کے مالکان کہتے ہیں کہ انہوں نے رنگا رنگ پھول اور مختلف اقسام کے پودے تیار کرلےے ہیں لیکن گاہک نہیں آرہے جس سے ان کا روزگار بھی بری طرح متاثر ہواہے مالکان کہتے ہیںکہ ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کیلئے پودے لگانا صدقہ جاریہ سے کم نہیں لیکن موجودہ صورتحال نے انہیں بھی متاثر کر دیاہے ۔