اسرائیلی وزیر صحت بھی کورونا کا شکار

April 03, 2020

اسرائیل کے وزیرِ صحت یاکوو لٹزمین بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیرِ صحت یاکوو لٹزمین اور ان کی اہلیہ اب آئسولیشن میں چلے گئے ہیں، اس اعلان کے بعد اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو قرنطینہ میں چلے گئے ہیں کیوں کہ وہ وزیرِ صحت کے رابطے میں آئے تھے۔

اسرائیل کی خفیہ ایجنسی اور نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہوں کو بھی قرنطینہ میں جانے کا کہہ دیا گیا ہے وہ لوگ بھی وزیرِ صحت کے رابطے میں تھے۔

اسرائیل میں اب تک کورونا وائرس سے31 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 6200 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔