ماورا حسین کا دُنیا بھر کے طبی عملے سے اظہار یکجہتی

April 03, 2020

معروف اداکارہ ماورا حسین نے سفید لباس پہن کر دُنیا بھر کے طبی عملے کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ ماورا حسین نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں اُنہوں نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔


ماورا حسین نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں ہمیشہ جمعے کی نماز کے لیے سفید رنگ کا قمیض شلوار پہنتی ہوں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں نے آج خاص طور پر سفید رنگ کا لباس اِس لیے پہنا ہے تاکہ میں دُنیا بھر کے تمام طبی عملے کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرسکوں جو کورونا وائرس کی جنگ میں ہمارے لیے فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اپنے پیاروں کے لیے اور ہر ایک کے لیے دُعا کیجیے، انشا اللّہ ہم پھر ایک ساتھ ملیں گے۔‘

ماورا حسین نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں کچھ ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے JummaMubarak ،Covid19 اور PakistanFightsCorona۔