سندھ کے ہر ضلعی ہیڈکوارٹر میں آئسولیشن مرکز بنانے کا فیصلہ

April 03, 2020

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ایک آئسولیشن سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے تمام ڈویژنل اور ڈپٹی کمشنرز سے وڈیو لنک پر اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پروزیراعلیٰ نے شرکاء کو ہدایت کی کہ انہیں جو ایس او پی دی گئی ہے اسکی پیروی کریں۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت نے کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کا پتا لگانے کے قوانین بنائے ہیں، باہر سے آنے والے افراد علامات ظاہر ہونے کی صورت میں ٹیسٹ کروائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں بھی بڑی تعداد میں مثبت کیسز آئے ہیں، ٹریول ہسٹری کے ساتھ علامات پائی گئیں تو ٹیسٹ کروائیں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ صوبے کے ہر ضلعی ہیڈکوارٹر میں ایک آئسولیٹ مرکز بنانے کا فیصلہ کیا۔ سندھ کے 6 ٹریٹیری کیئر اسپتالوں کو وینٹی لینٹرز اور دیگر سامان فراہم کرینگے۔

انہوں نے افسروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ضلع کے ہیڈکوارٹرز میں آئسولیشن سینٹر قائم کریں۔