ایشین گیمز2022 کے روبوٹس کی رونمائی

April 04, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)19 ویں ایشن گیمز کے حوالے سے جمعے کو چین کے شہرہنگزہو میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کی نمائندگی کرنے والے تین اسپورٹی روبوٹس کو ایک ڈیجیٹل لانچ تقریب میں منظر عام پر لایا گیا۔ تینوں روبوٹ اجتماعی طور پر "اسمارٹ ٹرپلٹس" کے نام سے مشہور ہیں ۔ 20 منٹ کی تقریب کورونیوائرس کی وجہ سے آن لائن لنک کی گئی۔ روبوٹ کانگ کونگ لیانگ زو شہر کے آثار قدیمہ کے کھنڈرات کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس کا نام کانگ جیڈ لاکٹ سے اخذ کیا گیا ہے۔ 19 ویں ایشین گیمز 10 سے 25 ستمبر ، 2022 تک ہنگزہو میں ہوں گے جس میں 42 کھیلوں میں 45 ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔