فتح پورہ،بھارتی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے کشمیری نوجوان سلیم ڈار کو گولی مار کر شہید کر دیا

April 04, 2020

اسلام آباد ( نامہ نگار )جنوبی کشمیر اسلام آباد اننت ناگ ضلع کے فتح پورہ لاڑکی پورہ ایریا میں کشمیری نوجوان محمد سلیم ڈار کو بھارت کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے گولی مارکر شہید کردیا ہے اور تحریک آزادی کو بدنام کرتے ہوے عسکریت پسندوں پر الزام عائد کیاجبکہ عام شہریوں نے اس قتل کے پیچھے بھارت کی خفیہ ایجنسی کی کارستانی قرار دیدیا ہے، حریت رہنما عبدالحمید لون کے مطابق بھارت روز اول سے ہی ایسے ہتھکنڈے آزما کر کشمیری عوام میں تفرقہ ڈالنے کی مذموم کوشش کرتا رہا ہے،ہم اقوام عالم کو بھارت کی طرف سے ہورہےہیں کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں