وزیراعظم ایک روزہ دورے پر آج لاہور جائینگے

April 04, 2020

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے،جہاںوہ گورنر چوہدری سرور اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے گورنرہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ اور گورنر کورونا سے متعلق حکومتی اقدامات پر بریفنگ دیں گے،جس کے بعد وزیراعظم گورنر ہاؤس میں پی ایم کورونا ریلیف فنڈ کنٹرول روم کا دورہ بھی کریں گے۔

اپنے دورے میں وزیر اعظم عمران خان انصاف ٹائیگر فورس لاہور کےرہنماؤں سےبھی ملاقات کریں گے اور ایکسپو سینٹر میں ایک ہزار بیڈز کے قائم فیلڈ اسپتال کا بھی دورہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 مخیر اور بااثر شخصیات وزیر اعظم عمران خان کو کورونا ریلیف فنڈ کے عطیہ کا چیک بھی دیںگی۔