مردان،کورونا سےملک میں پہلے جاں بحق مریض کے بیٹے اوربہو سمیت خاندان 14ا فراد صحت یاب ہو گئے

April 05, 2020

مردان(نمائندہ جنگ) کرونا وائرس سے ملک میں جاں بحق ہونے والے پہلے شخص سعادت خان کے بیٹے اوربہو سمیت خاندان 14ا فراد صحت یاب ہوکر گھروں کو واپس چلےگئے ہیں۔ 19مارچ کو علاقہ منگا سے تعلق رکھنے والے سعادت خان کرونا وائرس سے انتقال کرگئے تھے جس کے بعد ان کے خاندان کے متعددافراد کے یٹسٹ مثبت آئے تھے جنہیں علاج ومعالجے کے لئے یونیورسٹی کے قرنطینہ میں منتقل کیاگیاتھا گزشتہ روز سعادت خان کے بیٹے رب نواز ،نواسے صفی اللہ اس کی بہوسمیت 14افراد صحت یاب ہوگئے جنہیں گھروں کو رخصت کردیاگیا۔