کچن میں ہوا ٹیبل ٹینس کا مقابلہ

April 05, 2020

اردن میں کچن بنا ٹیبل ٹینس ہال

اردن میں ٹیبل ٹینس فیملی نے کچن کو اسپورٹس ارینا میں بدل لیا۔

کورونا کی بدولت جہاں دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے وہیں کھیلوں کے دلدادہ اپنے شوق کی تسکین کا کوئی نہ کوئی حل ڈھونڈنے میں لگے ہوئے ہیں۔

اردن کی اس ٹیبل ٹینس فیملی کو ہی دیکھ لیجیے جنھوں نے اپنے گھر کے کچن کو ہی اسپورٹس ارینا کی شکل دے دی اور جی بھر کر کھیل کا مزا لیا۔سیورا بویمن اور اس کا بھائی ٹیبل ٹینس کے پروفیشنل کھلاڑی ہیں۔

سیوار کچن میں جہاں اپنے والد کے ساتھ منی ٹیبل پر ٹیبل ٹینس کھیلتی ہیں وہیں ان کی پوری فیملی کچن میں سنگل اور ڈبل مقابلوں سے بھی لطف اندوز ہورہی ہے۔