‏جسٹن لینگر کی شائقین کے بغیر میچز کی حمایت

April 05, 2020

ہیڈ کوچ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم جسٹن لینگر کی جانب سے شائقین کے بغیر میچز کی حمایت کی گئی ہے ۔

جسٹن لینگر کا شائقین کے بغیر میچز کی حمایت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اسٹیڈیمز میں اگر کراؤڈ نہیں آتا تو یہ پریشانی کی بات نہیں ہے۔

جسٹن لینگر نے کہا ہے کہ صحت کے عالمی بحران میں کھلاڑی بغیر تماشائیوں کے عادی ہو سکتے ہیں، طبی ماہرین اگر بند اسٹیڈیمز میں اجازت دے دیتے ہیں تو یہ بڑا قدم ہو گا۔

آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر نے مزید کہا ہے کہ کھلاڑی جب کم عمر ی میں کھیلنا شروع کرتے ہیں تو تب بھی کراؤڈ نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال جاری ہے جبکہ متعدد ممالک نے نیشنل انٹرنیشنل میچز بھی منسوخ کر دیئے ہیں۔