بیلجیئم، کورونا سے اموات کی تعداد 1447 ہوگئی

April 05, 2020

بیلجیئم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 164 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1447 ہوگئی ہے۔

فیڈرل ہیلتھ منسٹری کے جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بیلجیئم میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1260 نئے کورونا کے مریض سامنے آچکے ہیں اس طرح بیلجیئم میں COVID-19 سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی مزید اضافے کے ساتھ 19691 ہوگئی ہے۔

فیڈرل ہیلتھ منسٹری کے مطابق اسی دوران کورونا کے 499 نئے مریضوں کو اسپتال بھی پہنچایا گیا ہے۔

اس طرح اس وقت اسپتالوں میں کورونا کے سبب داخل مریضوں کی تعداد 5735 ہوگئی ہے۔

خوشخبری یہ ہے کہ اسی دوران کورونا کے 504 افراد صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیے گئے ہیں۔

اس طرح بیلجیئم میں یہ پہلا دن ہے کہ جب کورونا وائرس کا شکار ہوکر اسپتال جانے والوں کے مقابلے میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔