• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل ہیلتھ منسٹری کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیلجیئم میں کورونا وائرس سے 140 مریض ہلاک ہوگئے جس کے بعد بیلجیئم میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1283 ہوگئی ہے۔

بیلجیئم میں اسی دوران 1661 نئے کورونا کے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 18431 تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح بیلجیئم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہی 503 نئے مریض بھی مختلف اسپتالوں میں پہنچائے گئے ہیں اس اضافے کے ساتھ اسپتالوں میں داخل کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5678 ہوگئی ہے۔

بیلجیئم میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے انتہائی نگہداشت کا نظام 56 فیصد بھر چکا ہے، یہ بات فیڈرل ہیلتھ منسٹری کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار میں بتائی گئی ہے۔

فیڈرل ہیلتھ منسٹری نے مزید آگاہ کیا کہ اس وائرس کے آغاز سے لے کر اب تک 70000 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جس میں سے 18431 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

کرائسسز سینٹر کی پریس کانفرنس میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر پوری طرح عمل کریں کیونکہ اسپتالوں میں کورونا کے لیےخصوصی انتظامات پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے

تازہ ترین